سنت پرعمل دنیاوآخرت میں کامیابی کاذریعہ از:اسرارالحق قاسمی
علمی اصطلاح میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل دونوں پرسنت کا اطلاق ہوتاہے،سنت کا لغوی معنی بھی طریقہ ہے اورسیدھے طورپریہ کہا جا سکتا ہے کہ جوعمل آپؐ کے قول سے یاعمل سے ثابت ہووہ سنت ہے۔شریعت میں سنت کی غیر معمولی اہمیت ہے اور مسلمانوں کایہ امتیازہے کہ اللہ کے نبیﷺنے اپنی امت کی اجتماعی و انفرادی زندگی کے تقریباً تمام شعبوں میں رہنمائی کی ہے۔خانگی زندگی سے لے کرمعاشرے میں رہنے کے طور طریقوں سے بھی آپؐ نے آگاہ فرمایاہے،سونے سے لے کر جاگنے تک اور کھانے پینے سے لے کر اٹھنے بیٹھنے تک کا طریقہ بتایاہے،لوگوں سے کس طرح بات کرناہے اور ان کے ساتھ کیسا برتاؤکرناہے،یہ بھی ہمارے نبیﷺنے بتایاہے،مختصریہ کہ اللہ کے نبیﷺنے قدم قدم پر اپنی امت کے ہر فردکی رہبری و راہنمائی فرمائی ہے ۔اوریہ ایک حقیقت ہے کہ اگر کوئی انسان نبی اکرمﷺکے بتائے ہوئے طورطریقوں کواپنی عملی زندگی میں برپاکرتاہے اور اسی طرح اپنی زندگی گزارتاہے جیسے کہ آپؐ نے ہدایت فرمائی ہے تویقیناً ایسا انسان کامیاب ہے،حضورپاکﷺکی سنتوں پرعمل کرنادراصل اللہ کے احکام کی پابندی ہے، اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’جو رسول کی اطاعت کرتاہے، اس نے اﷲ کی اطاعت کی‘‘(سورۂ نساء:80)اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی پاکﷺجوبھی عمل کرتے ہیں یاجوبھی ہدایت فرماتے ہیں وہ دراصل اللہ کی جانب سے ہی تلقین کیاجاتاہے،دوسری جگہ اﷲ تعالیٰ نے اس کی مزید وضاحت فرمائی ہے:’’ اور رسول تم کو جو کچھ دے اس کو لے لو اور جس چیز سے تم کو منع کرے اس سے رُک جاؤ‘‘۔ (سورۂ حشر:7)اس سے واضح ہوگیاکہ اللہ کے رسول کے بتائے ہوئے طریقے میں ہی مکمل کامیابی ہے اورآپؐ کے احکام پرعمل کرنا اور منہیات سے رکناشرعی تقاضاہے۔پھریہ کہ اتباعِ رسول دراصل اللہ اور اس کے رسول سے محبت کی علامت ہے،جیساکہ ارشاد ہے: ’’کہہ دو اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہوتو میری اتباع کرواﷲ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا، اور اﷲ بہت زیادہ معاف کرنے والااور رحم کرنے والا ہے، کہہ دو اﷲ اور رسول کی اطاعت کرو ، اگر تم رو گردانی اختیار کرتے ہو تو اﷲ کافروں کو پسند نہیں کرتا ہے‘‘۔(سورۂ آل عمران : 31-32)نبی پاکﷺجوکچھ بیان کرتے ہیں اور اپنی امت کوجوہدایت فرماتے ہیں،وہ سب اللہ کی جانب سے ہوتاہے اور اللہ کی طرف سے دیے گئے احکام کی تشریح ہوتاہے،جیساکہ فرمایاگیاہے :’’ہم نے تم پر قرآن نازل کیاہے تاکہ لوگوں کے سامنے اس کو کھول کھول کر بیان کرو جو ان کی طرف نازل کیا گیا ہے‘‘۔(سورۂ نحل :44)
احادیث میں بھی متعددمقامات پرنبی اکرمﷺنے صحابہ کواورصحابہ کے واسطے سے تمام امت کوسنت پر عمل کرنے اور اس کولازم پکڑنے کی تلقین کی ہے، حضرت عرباض بن ساریہؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ؐ نے ارشاد فرمایا:’’میری سنت کو لازم پکڑو‘‘۔ (سنن أبو داؤد:4604) حضرت مقدام بن معدی کربؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ بلاشبہ مجھے کتاب عطاکی گئی ہے اور اس کے ساتھ اسی کے مثل دوسری چیز بھی‘‘۔ (سنن أبو داؤد: 4607)اس حدیث میں دوسری چیزسے مراد سنت ہی ہے۔
قرآن اور حدیث کے مذکورہ نصوص و دلائل سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سنت نبویہؐ شریعتِ اسلامیہ کے مصادر و مآخذ میں ایک اہم مصدر اور حجت کی حیثیت رکھتی ہے، وہ قرآن کریم کے بعد دوسرے ماخذکا مقام رکھتی ہے، اس پر تمام مسلمانو ں کا اجماع ہے۔بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے تمام مسلمانو ں پر رسول اﷲ ﷺ کی اطاعت فرض کی ہے اور ان پر تمام اوامر و نواہی اور احکام و تشر یع میں آپ ؐ کی اتباع کو ضروری قرار دیا ہے، اﷲ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کی اطاعت کو اپنی اطاعت کے ساتھ وابستہ کیا ہے، اور اپنے رسول کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا ہے ، اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے :’’ جو رسول کی اطاعت کرتاہے اس نے اﷲ کی اطاعت کی‘‘۔ لہذا جس نے رسول ﷺ کی اطاعت اس حیثیت سے کی کہ آپ ؐ رسول اور مبلغ ہیں تو وہ فی الحقیقت اﷲ ہی کی اطاعت کرتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے سنتِ نبویہؐ کو مضبوطی سے تھامنے کی باربارتاکید فرمائی ہے اور واضح طور پر فرمایا ہے کہ وہ تشریعی احکام میں سے ایک اہم دلیل ہے، آپ ؐ نے اس بات سے ڈرایا ہے کہ کوئی قرآن و سنت میں تفریق کرے، صرف قرآنی احکام پر اکتفاء کرے اور سنت پر عمل کرنا ترک کر دے، آپ ؐ کا ارشاد ہے:’’میں تم میں سے کسی کو اس حال میں ہرگز نہ پاؤں کہ وہ اپنی مسند پر ٹیک لگائے بیٹھا ہو، اس کے پاس میری کوئی حدیث پہنچے جس میں کسی چیز کا میں نے حکم دیا ہو یا کسی چیز سے روکا ہو تو وہ یہ کہے:ہم نہیں جانتے ہیں ،ہم جو کچھ کتاب اﷲمیں پائیں گے اسی کی ہم اتباع کریں گے‘‘۔(سنن أبو داؤد:4605)
سنت نبویہؐ مطہرہ یا تو قرآنِ کریم میں وارد احکام کی تاکید کرتی ہے یا اس کے مجمل کی تفصیل بیان کرتی ہے یا اس کے عام کو خاص کرتی ہے، یا اس کے مطلق کو مقید کرتی ہے یا اس کے کسی حکم کو منسوخ کرتی ہے، یا قرآنِ کریم میں غیر موجود کسی حکم کو بیان کرتی ہے۔یعنی آپؐ کے ذریعے دیاگیاہرحکم دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیاگیاحکم ہے اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔جب آپؐاپنی زندگی کے آخری ایام گزاررہے تھے،اس موقعے پر آپ نے اپنی امت کوکامیابی و کامرانی کاایک عظیم نسخہ عنایت فرمایاتھا،آپ نے فرمایاتھاکہ میں تمھارے درمیان دوایسی چیزیں چھوڑکر جارہاہوں،کہ جب تک تم ان کوتھامے رہوگے ، گمراہ نہیں ہوسکتے اور وہ دوچیزیں کتاب اللہ اور میری سنت ہے۔اسی طرح آپؐ نے اپنے بعداپنے صحابہ کی اتباع کی بھی تلقین فرمائی اور یہ فرمایاکہ’میرے صحابہ ہدایت کے ستارے ہیں،تم ان میں سے جس کی بھی اتباع کروگے ہدایت پاجاؤگے‘۔ آپؐنے بطورِخاص خلفائے راشدین کی اتباع کی بھی ہدایت فرمائی،کیوں کہ جہاں فضیلت اور مرتبے میں خلفائے راشدین حضرت ابوبکرصدیقؓ،عمرفاروقؓ،عثمان غنیؓ اور علی کرم اللہ وجہہ دیگر صحابہ اور مسلمانوں سے آگے ہیں،وہیں انھیں یہ فضیلت بھی حاصل ہے کہ انھوں نے نبی پاکﷺکے قول و عمل کودل و جان سے قبول کیااوراپنی زندگی کومکمل طورپرسنتِ نبوی کے سانچے میں ڈھال لیاتھا۔
لہٰذاہردورکے مسلمانوں کی کامیابی اور کامرانی اسی میں ہے کہ وہ اپنے نبیﷺاورآپؐکے معززصحابہ کی زندگیوں کو اپنے لیے مشعلِ راہ بنائے اورزندگی کے ہر موڑاور ہر شعبے میں ان کے قول و عمل کومضبوطی سے تھامے۔آج جوبظاہر ہر چہارجانب مسلمان خسارے میں ہیں اورانھیں ہرشعبۂ حیات میں ناکامیوں کاسامناہے،اجتماعی و انفرادی طورپرمصائب اور شکست و ہزیمت ان کا مقدربن چکی ہے،اس کی دیگر وجوہ کے ساتھ ایک اہم ترین وجہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے نبیﷺکی سیرت و سنت سے کوسوں دورہوچکے ہیں،دنیاکی ظاہری چمک دمک اور مادیت پرستی ہمارے معاشرے اور گھروں میں سرایت کرچکی ہے اورہم دین سے دوررہ کردنیاکی آسایشیں حاصل کرنا چاہتے ہیں،اسی کا نتیجہ ہے کہ ہرقدم پر ہمیں نقصان اور خسارے سے دوچارہوناپڑرہاہے۔جب کوئی مصیبت آن پڑتی ہے تو ہم خداورسول اور قرآن و سنت کی دہائیاں دیتے ہیں،لیکن جب خوشحالی میں ہوتے ہیں تودیگر اقوام کی طرح غفلت او رعیش پرستی کی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں،حالاں کہ ہمارے نبیﷺکی سنت یہ ہے کہ اگرخوشحالی ہوتواللہ کی نعمتوں کاشکراداکریں اوراگرمصیبت میں ہوں توصبرکریں اورہرموڑپرصرف اللہ سے مددونصرت طلب کریں۔اعتدال اور توازن سنتِ نبویﷺکا خاص وصف اور امتیازہے جوہماری زندگیوں سے ناپیدہے اور ہم عملی دنیامیں افراط و تفریط کے شکارہیں۔اس لیے اگرہمیں واقعی پرسکون زندگی مطلوب ہے توہرحال میں سنتوں کوزندہ کرنے کی جدوجہد کرنی ہوگی اور سیرتِ نبویﷺاورصحابہؓکی مثالی زندگیوں کواپنے لیے مشعلِ راہ بناناہوگا۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطافرمائے۔(آمین)(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)
ایک نظر اس پر بھی
تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ….. از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی)
اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“
3 Months Ago
اپنے روزوں کی شیطان سے حفاظت کیجیے ………………… آز: ڈاکٹر سراج الدین ندویؔ
شیطان ہر انسان کے ساتھ لگا ہے۔اس نے اللہ تعالیٰ کو چیلینج دے رکھا ہے کہ میں تیرے بندوں کو راہ راست سے بھٹکاؤں گا۔حضرت آدم ؑ کے ساتھ شیطان کو بھی زمین پر اتارا گیا تھا۔اس دن سے آج تک ابلیس و آدم ؑکی کشمکش جاری ہے۔ابلیس کئی طرح سے انسان کو بہکانے کی کوشش کرتا ہے۔وہ انسان کو گناہ کی …
1 Year Ago
قربانی: رسم سے آگے ………………. آز: کامران غنی صباؔ
اسلام کی کوئی بھی عبادت صرف رسم نہیں ہے۔ قربانی بھی ایک عظیم عبادت ہے جس میں بے شمار حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ افسوس کہ ہم میں سے بیشتر لوگ یا تو ان حکمتوں کو سمجھتے نہیں یا سمجھتے بھی ہیں تو انہیں اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش نہیں کرتے۔
1 Year Ago
عشرۂ ذی الحجہ میں عبادت کا خاص اہتمام کریں، قربانی شعائر اسلام میں سے ہے! مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن ہفت روزہ کانفرنس سے مفتی ہارون ندوی اور مولانا احمد ومیض ندوی نقشبندی کا خطاب!
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء جلگاؤں کے صدر اور وائرل نیوز کے ڈائریکٹر حضرت مولانا مفتی ہارون ندوی صاحب نے فرمایا کہ قربانی اہم عبادت اور شعائر اسلام میں سے ہے۔اسی لئے …
2 Years Ago
زکاۃ اسلام کا خوب صورت معاشی نظام ……………. از: خورشید عالم داؤد قاسمی
زکاۃ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ وہ ایک ایسا کمیاب نظام ہے، جو فقیروں کی ترقی کا ضامن اور مسکینوں کی خوش حالی کا کفیل ہے۔زکاۃ اسلام کا ایسا اہم نظام ہے کہ اس کے ذریعے سماج سے غربت کا خاتمہ بآسانی کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا نظام ہے کہ اس سے امیروں اور فقیروں کے درمیان محبت …
2 Years Ago
لیلۃ القدر؛ہزار مہینوں سے افضل رات۔۔۔۔ از: عبدالرشیدطلحہ نعمانیؔ
اگر دنیا کے کسی سوداگرکو یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں مہینے اورتاریخ کوہمارے قریبی شہر میں ایک میلہ لگنے والا ہے؛جس میں اتنی آمدنی ہو گی کہ ایک روپیہ کی قیمت ہزارگنا بڑھ جائے گی اور تجارت میں غیرمعمولی نفع ہوگا،تو کون احمق ہوگا جو اس زریں موقع کو ہاتھ سے جانے دے گا؟اور اس سے …
2 Years Ago
لوک سبھا الیکشن: تیسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری
عام انتخابات 2024 کے لیے 16 مارچ کو جاری کردہ پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔
1 Day Ago
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا پوکسو کیس میں سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہوئے
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا جمعہ کو اپنے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کیس میں فوجداری تحقیقاتی محکمہ (سی آئی ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر کرناٹک کے ممتاز بی جے پی لیڈر یڈی یورپا پر ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔
1 Day Ago
دہلی شراب پالیسی معاملہ: کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی تحویل میں، کل تہاڑ جیل سے ہوئی تھیں گرفتار
دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق بدعنوانی کیس میں تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سی بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے 5 دن کے ریمانڈ کی …
1 Day Ago
بی جے پی کے باغی ایشورپا نےشیموگہ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، آزاد امیدوار کے طور پر کریں گے مقابلہ
کرناٹک بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا نے جمعہ کو ہائی پروفائل شیموگہ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایشورپا نے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
1 Day Ago
تشار گاندھی،رام پنیانی اور ٹیسٹا سمیت اہم شخصیات کی ایم وی اے کو ووٹ دینے کی اپیل
ریاست مہاراشٹر کی اہم اور معتبر شخصیات تشار گاندھی ، رام پنیانی، ٹیسٹا سیتلواد ،آنند پٹوردھن ،بی جی کولسے پاٹل ،رائو صاحب کسبے ،سمبھاجی بھگت اور دیگر نے مہاراشٹر کے ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف اور صرف مہا وکاس اگھاڑی کو ہی ووٹ دیں تاکہ ایکناتھ شندے ، دیویندر فرنویس اور …
1 Day Ago
سرسی میں سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر کار چڑھ گئی – ایک ہلاک، چار افراد شدید زخمی
شہر کے کمٹہ روڈ پر ہیپنلّی کراس کے قریب سڑک پر سوئے مزدوروں پر بے قابو کار چڑھ گئی جس کی وجہ سے ایک بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے اور ان میں سے نارائن نامی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔
3 Days Ago