شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو شہریوں نے ناکافی قرار دیا اور کہا کہ روزمرہ کی اشیاء کے نرخ بھی کم کیے جائیں۔
حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول آج سے اگلے 15 دن تک 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کم قیمت پر دستیاب ہوں گا، نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کی گئی، جو 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوچکا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر 60-60 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
شہریوں نے پیٹرول قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کھانے پینے سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کے ریٹ بھی کم کرے۔