وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزارت داخلہ نے کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کو سی ڈی اے یا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکوزیشن دیدی ہے۔
چوہدری محمد علی ر ندھاوا پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ20 کے افسر ہیں۔
وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی ر ندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آ باد یا سی ڈی اے میں ستعمال کرنے کی خواہاں ہےلہذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔