وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے 10 ہزار قلیوں اور مزدوروں میں راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو راشن بانٹ کر اپنا فرض نبھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مزدوروں کے لیے بھی جلد امدادی پیکیج کا اعلان کریں گے۔