پشاور میں ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے کھڑی بکتر بند کے قریب ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بکتربند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بکتر بند نوشہرہ سے مرمت کے لیے لائی گئی تھی۔