گورنر بلوچستان عبدالولی محمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔
حب میں جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالولی محمد خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے بلوچستان پر تھوڑی توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ حب ریلی کی وجہ سے آج یہاں آنے کا موقع ملا، بلوچستان کی خوبصورتی کو اُجاگر کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے۔
گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ گورنر بھی حکومت کا حصہ ہوتا ہے لیکن اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، صوبہ قدرتی حسن سے بھی مالا مال ہے۔